گوہر اعجاز اربوں،عمر سیف 28کروڑ اثاثوں کے مالک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)گوہر اعجاز اربوں،عمر سیف 28کروڑ اثاثوں کے مالک، الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزرا کے اثاثوں کے تفصیلات جاری کردیں، گوہر اعجاز کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں، وزیر آئی ٹی عمر سیف کے پاس 28 کروڑ کے اثاثے ہیں۔


الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تفصیلات میں نگران وزیر کامرس گوہر اعجاز نے زرعی اراضی میں 3 لاکھ 12 ہزار کا حصہ ظاہر کیا ، لاہور میں 10کنال اراضی کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ ہے، لاہور میں ہی 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت 2کروڑ 91 لاکھ ،لاہور میں 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ ،16 کنال اراضی 86 لاکھ اور 1195 کنال اراضی کی مالیت ایک ارب 19 کروڑ38 لاکھ ظاہر کی گئی،گوہر اعجاز چنیوٹ میں وارثی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں، لاہور کے وارثتی گھر میں ایک کروڑ 57 لاکھ مالیت کا حصہ ہے، ماڈل ٹاو¿ن میں 79 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے،کراچی میں 68 لاکھ کی دکان کے مالک ہیں، لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا گیا۔

لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ ظاہر کی ،ماڈل ٹاو¿ن والدہ کے نام پر مکان پونے 3 کروڑ مالیت کا ظاہر کیا ، اہلیہ کے نام 4 جائیدادیں ہیں، اہلیہ کے نام وارثتی مکان میںایک کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہے، اہلیہ کے نام 19 کنال زمین ایک کروڑ 78 لاکھ ،ایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی ،پاکستانی میں پراپرٹی بزنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کیے ، سٹاک مارکیٹ میں ایک ارب 50 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے شیئر کے مالک ہیں۔

گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو ایک کروڑ 2لاکھ ، مرسیڈیز 95 لاکھ اور لینڈ روور 7 کروڑ 10لاکھ روپے کی ہے، جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ ،کیش 3 کروڑ 14 لاکھ ظاہر کیا ہے، بینکوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ پڑے ہیں، ایک لاکھ 10ہزار روپے کے فرنیچر کے مالک ہیں، ایک کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے و دیگر سامان کے مالک ہیں، گوہر اعجاز کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں۔

نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،ڈی ایچ اے ملتان میں ایک کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار،ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ،، مسلم ٹاو¿ن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ بتائی گئی، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر ایک کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت ایک کروڑ 43 لاکھ ظاہر کی،مزید پلاٹ بھی نام پر ہیں۔