چناب نگر: جعلی ادویات اور کھادوں کی تیاری و فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا

چناب نگر(انس نعمان) جعلی ادویات اور کھادوں کی تیاری و فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا جسکی وجہ سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں واضح کمی سے کاشتکاروں کا مالی استحصال ہونے لگا مگر جعلی ادویات دکھادوں کی تیاری و فروخت روکنے کے لیے کوئی عملی اقدامات شروع نہ کیے جاسکے۔

پنجاب حکومت نے جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادیں تیار کرنے والے عناصر کو پکڑنے کے لیے زرعی ٹاسک فورس کو خصوصی اہداف تفویض کیے تھے جسکے بعد پہلے پہل تو ضلعی انتظامی افسروں اور محکمہ زراعت ٹیموں نے کچھ کارروائیاں کیں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ زرعی ٹاسک فورس روایتی طور پر کاغذی کارروائیوں سے کام چلانے لگی۔ دوسری جانب کا شتکاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی ٹاسک فورس کے کام چور افسروں و ملازمین اور بااثر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کریں تا کہ جعلی ادویات اور کھادوں کی فروخت کی روک تھام سے کپاس و دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے