ڈسکہ(نامہ نگار)بڑھتی ہو ئی مہنگائی سستے سٹورز بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے، یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو سبسڈی مل رہی ہے دوسری جا نب یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کی درجہ بندی پالیسی جاری کر دی گئی، عام صارف کےلئے ریٹس اوپن مارکیٹ کے برابر ہیں،آٹے کی فراہمی بدستور محدود ہے جبکہ دیگر اشیا کی خریداری کی شرط بھی لازم ہے۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو چینی 109 اور گھی 365 روپے فی کلو مل رہا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے، عام صارف کو چینی 155 اور گھی 435 روپے کلو دیا جا رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے میں ملتا ہے،عوام کہتے ہیں اب یوٹیلیٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے رہ گئے ہیں،سبسڈی نہ ملنے سے عام صارف یوٹیلیٹی سٹورز سے دور ہونے لگا ہے کیونکہ عام صارف کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔
ڈسکہ:یوٹیلیٹی سٹورز بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام



















