پھول نگر (رانا محمد صابر ) ضلع قصور میں پولیو مہم کے نام پرگورکھ دھندہ اور کرپشن کا بازار گرم،والنٹیئرز کےلئے آنے والی رقم کی بندر بانٹ، محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کاانکشاف،باخبرذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر کی ایمانداری اوراس کے چنے ہوئے لوگوں کی گھناونی حرکت سامنے آگئی۔
پولیو مہم صرف کاغذی کاروائی تک محدود کر دی گئی جبکہ بچوں کو قطرے نہیں پلائے گئے اور پولیو کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل 26 نومبر کونواحی دیہات پٹوان کلاں یو سی،کادی ونڈ میں یو سی ایم او نسیم اختر ایل ایچ ایس سے صرف ڈور مارکنگ کرا کے مہم کو مذاق بنا دیا گیا مذکورہ دیہات میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے جا رہے بلکہ صرف ڈور مارکنگ کردی گئی ہے جس کا ثبوت پچھلی پولیو مہم بھی ہے۔
،عوامی حلقوں نے کمشنر سے درخواست کی ہے کہ بایdد9با بلھے شاہ کی پاک سرزمین پر ناپاک ارادوں کے مالک افسران کےخلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور یو سی کادی ونڈ میں ایماندار یو سی ایم او تعینات کیا جائے تاکہ قطرے پلا کر بچوں کی زندگیوں کو پولیو فری بنایا جائے۔
پولیو فنڈ کرپشن کی نذر،مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود



















