سرگودھا (سحر محمود افضل اعوان) پاکستان ریلوے نے اگلے مہینہ2 نئی ٹرینوں کے اجرا اور سرگودھا سے لالہ موسیٰ ٹرین کا روٹ ڈبل کرنے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے اگلے مہینہ میں کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس اور سرگودھا سے ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے اور بتایا جا رہا ہے۔
سرگودھا سے ملتان کے درمیان 8بوگیوں کی ٹرین ساندل ایکسپریس کا اجراء25دسمبر کو ملتان ریلوے سٹیشن سے کیا جائیگا اور ٹرین ملتان سے براستہ خانیوال‘ عبدالحکیم‘ شورکوٹ‘ وریام‘ جھنگ‘ سوبھاگہ‘ شاہ نکڈر‘ شاہ جیونہ‘ سلانوالی‘ شاہین آباد‘ سرگودھا پہنچے گی اسی طرح عوام ایکسپریس کا اجراء20دسمبر سے کیا جارہا ہے اور سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کو دن میں دو بار کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر عمل درآمد سے چناب ایکسپریس ٹرین سرگودھا سے صبح 8بجے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہو کر شام 7بجے واپس آنے کی بجائے صبح 5بجے سرگودھا سے لالہ موسیٰ اور 9.30 بجے واپس سرگودھا کیلئے روانہ ہو کر سرگودھا پہنچے گی اور دن 3.00لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہو کر 7.30 لالہ موسیٰ سے واپس سرگودھا چلائی جائے گی۔
سرگودھا سے لالہ موسیٰ ٹرین کا روٹ ڈبل کرنے کےلئے اقدامات شروع



















