انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے (ن)لیگ کا انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،منشور ہمیشہ کی طرح جامع، قابل عمل اور پاکستان کے مسائل کا حل ثابت ہوگا۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاروایت کے مطابق معاشی بحالی وخود انحصاری اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،صرف وعدے نہیں کرنے اپنی روایت و تاریخ کے مطابق وعدے، منصوبے اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا پلان دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہامنشور تمام طبقات ،ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں تیار کیا جا رہا ہے،نظام عدل کی اصلاح ہدف ہے تاکہ شہریوں کے حقوق، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو،خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام، قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانا منشور کے اہم نکات میں شامل ہیں۔