بہاولپور( قاسم بھٹی) عام انتخابات ہی تمام بحرانوں کابہترین حل ہیں ملک وقوم کودرپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ بہاولپورسمیت پاکستان کی تعمیروترقی اورغریب لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی ہی محنت کش طبقات کی آخری امید ثابت ہوگی۔ ان خےالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی بہاولپورکے رہنماوامیدوار صوبائی اسمبلی سیدمرتضی شاہ نے کارکنوں سے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
مرتضی شاہ نے مزیدکہانگران سیٹ اپ عام انتخابات کے انعقاد کی طرف بڑھ رہاہے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اقدامات کررہاہے اس لیے کارکن پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کوہرگھرتک پہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔ خاص طورپرنوجوان نسل کو پارٹی خدمات کے بارے مےں مکمل آگاہی دیں۔ سیدمرتضی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے بہاولپورکی تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سوئی گیس کی فراہمی، ریڈیوپاکستان بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی ، قائداعظم میڈیکل کالج اوردیگرکئی ترقیاتی منصوبے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ہی پایہ تکمیل کوپہنچائے گئے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹوزرداری کی نوجوان قیادت میں بھرپور عوام رابطہ مہم جاری رکھیں تاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر محنت کشوں، کسانوں اورمزدوروں کوان کے حقوق دے سکے۔
پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کی ترجیح ہونی چاہئے،مرتضیٰ شاہ



















