پشاور (بیورورپورٹ)عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیاگیا۔
پشاور ہائیکورٹ میںپی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کےلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی ،درخواست گزارکے وکیل نے کہا عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کےلئے درخواست دائر کی ، آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف وغیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں،گورنر، نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
انتخابات عدالتی نگرانی میں کرانے کی پی ٹی آئی درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس



















