بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،غفورحیدری

سلا م آباد(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل جے یوآئی وسینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاہے بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

سینٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا غفور حیدری نے کہابلوچستان کے زمینداروں کےساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں،دنیا بھر میں زمینداروں کو سبسڈی دی جاتی ہے،بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری ہے، گلہ گھونٹا جارہا ہے،کہا جاتا ہے وزیراعظم، وزیرداخلہ، چیئرمین سینٹ اور چیف جسٹس بلوچستان سے ہیں اور کیا چاہئے؟۔

عبدالغفور حیدری نے کہا ہاتھ پاﺅں باندھ کر کرسیوں پر بیٹھا دیا جاتا ہے،عجیب مذاق چل رہا ہے۔