کندیاں (سعید عابد) کندیاں کے مصروف ترین جرنیلی روڈ پر کھلے مین ہولز موت کے کنویں بن گئے۔ گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقامی و تحصیل انتظامیہ حالات سے باخبر ہو کر بھی روایتی سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
گزشتہ روز بھی اسی روڈ پر ایک حادثے میں ایک شہری حادثے میں جاں بحق ہو گیا اور کئی افراد کھلے مین ہولز میں گر کر زخمی ہو رہے ہیں شہریوں ملک حمید اللہ ، سابق کونسلر حاجی فاروق خان سنبل ، ملک اسد کندی ، محمد طاہر ،محمد لطیف ٹیلر ماسٹر ، عبدالرحمن قلندری ساو¿نڈ سروس و دیگر نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کندیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ جرنیلی روڈ کندیاں کے کھلے مین ہولز پر فوری طور ڈھکنوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں۔
کندیاں: مصروف ترین جرنیلی روڈ پر کھلے مین ہولز موت کے کنوﺅں میں تبدیل



















