گوجرانوالہ:بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز،5گیپکو ملازمین بھی قابو آگئے

گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا گرینڈ آپریشن جاری، چیکنگ کے دوران بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے 5گیپکو ملازمین بھی قابو میں آگئے، گیپکو چیف نے پانچوں ملازمین کو معطل کر کے اُن کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کےلئے متعلقہ تھانہ میں درخواستیں بھی دے دیں۔

وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں گیپکو ریجن بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے دوران ایکسیئن کامونکی کی زیر نگرانی ایس ڈی او کامونکی سب ڈویژن نمبر1نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 132کے وی گرڈ اسٹیشن کامونکی میں واقع رہائشی کالونی میںبجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی تو گیپکو کے 5 ملازمین سلیم ولد حسین (لائن مین ون) ،عقیل ولد حسین (اسسٹنٹ لائن مین ) ، ابو بکر ولد کرامت علی (اے ایس ایس اے) ، ہاشم ولد زاہد (اے ایس ایس اے) اور رفیق مسیح ولد کالا مسیح بجلی چوری کر رہے تھے۔

پانچوں ملازمین کے بجلی کے کنکشن منقطع کر کے اُن کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کےلئے متعلقہ تھانہ میں درخواستیں دے دی گئیں۔