بہاولنگر( میاں احمد لا لیکا ) پولیس افسران معاشرے کے نگہبان کی حیثیت سے خلق خدا کی خدمت اور پولیس سے وابستہ عوامی معاملات میں انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنا ئےں،امن و امان کا قیام ،بروقت انصاف کی فرہمی ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،منشیات فروشی ،ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور ون ویلنگ جیسے تمام جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاﺅن جاری ہیں،تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکو ہد ایات جاری کردیں،انصاف کی فراہمی میں رکاﺅٹ ہر گز برداشت نہیں ،پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے کہ وہ شہریوں کے مسا ئل کو ناصرف ہمدردی سے سنیں بلکہ ان کے حل کیلئے ایمانداری سے اپنا کر دار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں نے اپنے آفس میںڈسٹرکٹ صدر پی ایم سی محمد رفیق رحمانی اور چیئر مین پی ایم سی میاں احمد لا لیکا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
وفد میں تحصیل صدر منچن آباد غلام رسول بھٹی ،انفارمیشن سیکرٹری کاشف رضا ،جوائنٹ سیکرٹری نعیم جا وید کھوکھر ،چیئر مین سوشل میڈیا محمد اعجاز کھوکھر ،چیئر مین اسٹیشن مدرسہ پیر بختیار احمد چشتی ،صدر اسٹیشن مدرسہ ڈاکٹر محمد عمران ،ممبر مجلس عاملہ ارسلان رفیق و دیگر عہد ید اران و ممبران نے شر کت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی ،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نظم و ضبط مستعدی اور ایما نداری سے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ عوام میں پولیس کا امیج بہتر بنانے میں اپنا مخلصانہ کر دار ادا کر رہے ہیں۔ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے مزید کہا کہ صحافت اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے صحافی برادری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے انشاءاللہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں،ڈی پی او بہاولنگر



















