کوٹ چھٹہ( ثناءاللہ میرانی ) تحصیل کوٹ چھٹہ میں تقریبا ً2 ماہ کے دوران یوریا کھاد تین لاکھ اور ڈی اے پی کھاد ایک لاکھ سے زائد بوریوں کا کوٹہ کھاد ڈیلروں کو ملنے کا انکشاف۔ کھاد ڈیلروں نے گندم کی بجائے کے سیزن میں ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کی مبینہ ملی بھگت سے کھادیں دکانوں میں رکھنے کی بجائے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر لی تحصیل بھر کے ڈیلروں کا آپس میں ایکا، مصنوعی بحران پیدا کر کے یوریا کھادحکومتی ریٹ 3680 روپے اور ڈی اے پی کھاد 12300روپے فی بوری ہے۔
تحصیل کوٹ چھٹہ کے ڈیلروں نے یوریا کھاد 5000 روپے اور ڈی اے پی کھاد 15000 روپے تک فروخت کرنے کی اطلاعات یوریا کھاد 1350روپے اور ڈی اے پی کھاد تقریبا 2500 روہے گورنمنٹ ریٹ سے زیادہ فروخت کر کے تقریبا 2 ماہ میں 70کروڑ روپے محکمہ زراعت ڈیرہ غازی خان تحصیل کوت چھٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کی ملی بھگت سے غریب مجبور کسانوں اور کاشتکاروں کو ٹیکہ لگایا زرائع 70 کروڑ سے اسسٹنٹ کمشنر 15 کروڑ ڈاریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت 22 کروڑ بھتہ خوروں کا منہ بند کرنے کیلئے 50ہزار باقی کروڑوں روپ ڈیلروں نے کما لئیے کا انکشاف جس سے کسانوں کی چیخیں نکلوا دیں۔
کوٹ چھٹہ مانہ احمدانی ضلع ٹیکس کوٹچھہ جھوک اترا جکھڑ امام شاہ خانپور منج والا چوٹی زیریں غوث اباد عالی والا درخواست جمال بستی تالپور پل 13پل14کے درجنوں کھاد ڈیلروں نے گندم کا سیزن شروع ھوتے ہی کسانوں کی چیخیں نکلوا دیں کھاد کا مصنوعی بہران پیدا کر کے صرف 2 مہینوں میں غریب کسانوں اور کاشتکاروں کا 70کروڑ سے زائد کا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور ڈاریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی ملی بھگت سے ٹیکہ لگایا گیا ۔
ذرائع اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کسانوں اور کاشتکاروں کی چمڑی ادھیڑ کر اکھثی ہونے والی رقوم سے ڈائریکڑ زراعت عابد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کلیم کوریہ نے 22 کروڑ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے 15 کروڑ روپے اور کھاد ڈیلروں نے تقریباً 33 کروڑ روپے کما لینے کا انکشاف ہوا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ادھر کسان روزانہ کی بنیاد پر لٹنے لگے سوشل میڈیا پر چلنے والی سنکیڑوں پوسٹیں بھی مافیا اور انتظامیہ کو نہیں جھنجھوڑ سکییں زرائع کا بتانا ھےکہ ڈیلروں رانا انتظار زاہد لسکانی چوہدری عبدائرزاق بلال احمد سیوڑہ و دیگر ڈیلروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور محکمہ زراعت کے افسران چمک کے کمال پر کوئی کاروائی نہیں کرتے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جھکڑامام کے ڈیلر سجاد احمد لسکانءنے گزشتہ ہفتے 12 کروڑ روپے جھوک اترا اور جکھڑ امام شاہ اور دیگر ڈیلروں سے لئیے اور آئندہ ایک ماہ تک کسی بھی ڈیلر کے خلاف کاروائی نہ ھونے کی یقین دہانی کرائی زرائع نے مزید بتایا کہ مزکورہ ڈیلروں سے اکھٹی کی ہوئی 12کروڑ روپے کی رقم ڈپٹی ڈائریکٹر کلیم کورئیہ اور کوٹ چھٹہ کی انتظامیہ کو دئیے گئے کھاد ڈیلر سرعام کسانوں اور کاشتکاروں کا دھڑلے سے بلاخوف خطر خون نچوڑ رہے ہیں جس پر کسانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
کسانوں نے مزید بتایا کہ ڈیلروں کے پاس ٹرالوں پر لدی ہوئی ہزاروں بوریاں ڈی اے پی کھاد یوریا کھاد دوکانوں ہر اترتا دیکھے ہیں بعد میں راتوں رات چھپا کر خفیہ گوداموں میں پہنچا کر سٹاک کر لیتے ہیں سرکاری ریٹ پر کسانوں کو فروخت نہیں کرتے جب کہ اپنے رشتہ داروں کی بلا لائینس کھاد کی دکانیں کھلوا رکھیں ہیں جہاں رات کے اندھیرے میں خفیہ گوداموں سے اٹھواا کر کھاد بھجوائی جاتی ھے وہ چھوٹے دوکاندار بھی 3سے4سو روپے فی بوری شارٹ ہونے کا بہانہ بناکر علاوہ زیادہ وصول کر کے کسانوں کی کھال ادھیڑ رھے ہیں مانہ احمدانی چوٹی زیریں غوث اباد جکھڑ امام شاہ جھوک اترا و دیگر علاقوں کے سنیکڑوں کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے متعلقہ انتظامیہ اور کھاد مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ چھٹہ : کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر،کسان رل گئے



















