گجرات: گرانفروشوں کیخلاف آپریشن،28لاکھ سے زائد کے جرمانے

گجرات(فیاض بٹ)گرانفروشوں کےخلاف آپرےشن نومبر مےں493دوکانداروں کا چالان 28لاکھ26ہزار روپے جرمانہ، 2افراد کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسےن ورک نے کہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرےں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں پر بلا تفرےق عملدرآمد کرایا جائے، رواں ماہ نومبر کے دوران 493 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 28 لاکھ26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ2گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی اور ریٹ لسٹ بروقت اجراءیقینی بنایا جارہا ہے دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

صفدر حسین ورک نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔