اسلام آباد(بیورورپورٹ)معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے خاور مانیکا ”چلے والے محلے“ سے ہوکر آیا اوربیان دیا۔
صحافیوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا جیل کے اندر جتنے ٹرائل ہوئے وہ سب ماضی کا قصہ ہیں، فئیر ٹرائل کا پراسیس یہ ہے عدالت میں عام شہری کو آنے جانے کی اجازت ہو، حیرت ہے آپ ایک آدمی کو سکیورٹی نہیں دے سکتے؟ اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک نہیں لے جاسکتے؟ اگر ایک آدمی کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تو 24 کروڑ کو کیسے محفوظ کریں گے؟۔
اعتزاز احسن نے کہاعمران خان کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے جو بھی الزامات ہیں ٹرائل کورٹ میں ہونا چاہیے، جیل میں بالکل ٹرائل نہیں ہوسکتا،محض کاغذ کی بنیادی پر ملٹری کورٹ نے 253 لوگوں کو سزا سنا دی جس میں کوئی گواہ نہیں اور کوئی ثبوت نہیں، اگر ملزم کہتا ہے میرا ٹرائل اوپن کرے تو ریاست کے پاس انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں، ملٹری کورٹس اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ اغوا برائے بیان پر چل رہی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ بھی عمر عطا بندیال ہی نکلے۔
خاور مانیکا ”چلے والے محلے“ سے ہوکر آیا اوربیان دیا: اعتزاز



















