نواز شریف کی مری کے راستوں پر ڈرائیونگ،اہلیہ کلثوم کی یادوں کاتذکرہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم قائد ن لیگ نواز شریف کی مری کے راستوں پر ڈرائیونگ،مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان کے عنوان سے ویڈیو شیئر کردی۔

نواز شریف کےساتھ مریم نواز بھی گاڑی میں موجود تھیں،نواز شریف ویڈیو میں بتا رہے ہیں کلثوم نواز کی خالہ بھی یہاں آیا کرتی تھیں یہ مری کا علاقہ کالی مٹی ہے،مریم نواز نے جواب دیا جی ہم بھی ان کے گھر جایا کرتے تھے،نواز شریف نے کہا میں اور کلثوم نواز مری سے چھانگلہ گلی پیدل آیا کرتے تھے،مریم نواز نے کہا ہم پھر کھانا لے کر آتے تھے۔