فیصل آباد(اشفاق مغل)کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت گڈ گورننس کے حوالے سے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرویڈیو لنک کے ذریعے شریک جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخاں نیازی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل جلیل احمدبھی موجودتھے،کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے گڈ گورننس پر عملدرآمد پر بریفنگ لی اور ڈویژن بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کا حکم دیا۔
سلوت سعید نے کہا سموگ کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس،اینٹوں کے بھٹوں اور وہیکلز کے خلاف ایکشن میں تعطل نہیں آنا چاہیے جبکہ شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے آگاہی کا دائرہ مزید وسیع کریں، ڈویژن میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد میں نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی رپورٹس سے روزانہ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ہسپتالوں میں علاج معالجہ وانتظامی امور کی مسلسل نگرانی کریں۔ہیلتھ سیکٹرمیں وسعت کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرائیں۔انہوں نے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی بارے بریفنگ لی اور کہا کہ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
کمشنر نے کہا کہ زیرالتواءشکایات کے حل میں گہری دلچسپی لے کر انہیں حل کیا جائے۔کارپوریشن،میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی پینڈنگ کمپلینٹس کو نمٹانے بارے آگاہی لی اور کہا کہ سپیشل برانچ کی طرف سے نشاندہی کردہ شکایات کا بھی مقررہ وقت میں ازالہ کرایا جائے۔کمشنر نے ای رجسٹریشن میں ضلع فیصل آباد کی کارکردگی کو سراہااورکہا کہ دیگر اضلاع بھی اسی جذبے کے تحت کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید متحرک کریں اور عوامی ریلیف کے لئے اقدامات میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔ جلد ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد کرکے پراگریس پر مفصل بریفنگ لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنائے اور سروسز کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















