اسلام آباد (بیورورپورٹ) سینٹ میں فوجی عدالتوں پرمنظورشدہ قرارداد کے معاملے پر رضا ربانی ، سینیٹر دلاورآمنے سامنے ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
بحث کے دور ان سابق چیئر مین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہاایوان بالا میںمنظور قرار داد ایوان کی اکثریت کی عکاسی نہیں کرتی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی رائے ، آئین کی روح کے مطابق ہے ،سینیٹر طاہر بزنجو نے کہااگر سویلین کورٹ شہریوںکے مقدمات نہیں سن سکتیں تو پھر تالہ لگا دیں۔
سینیٹر دلاور خان نے کہاجس دن قرارد منظور ہوئی اس دن کیارضا ربانی سورہے تھے؟ ،اگر کورم پورا نہیں تھا تو نشاندہی کیوں نہیں کی؟۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح کے مطابق ہے ،رضاربانی



















