نوشہرہ (مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے الیکشن سے پہلے رزلٹ طے کرنا ہے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، عوام کا فیصلہ مانیں گے، کسی اور کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں،تمام مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہے، جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیںپیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں ملک کاسوچتی ہے، چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس 8 فروری کے الیکشن کو یقینی و شفاف بنائیں، امید ہے صاف و شفاف الیکشن ہوں گے، شفاف الیکشن نہیں ہوگا تو نقصان عوام کا ہو گا۔
ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا جیالوں نے شہید بھٹو کےلئے کوڑے کھائے، جیالے شہید بھٹو کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے، ورکرز کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، مجھے محسوس ہو رہا ہے خیبرپختونخوا کے جیالے جاگ چکے ،جیالوں نے 3 آمروں کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، جیالے اپنے نظریئے سے پیچھے نہیں ہٹے، فخر ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان میں بہت مسائل ،مشکلات ہیں، ایک طرف معیشت کا حال سب کے سامنے ہے، مہنگائی، غربت، بےروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ، اسلام آباد والوں کو کوئی پرواہ نہیں، جیالوں نے دہشتگردوں کو شکست دی تھی، دہشتگردوں کوملک میں بسانے کا نقصان بھگت رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کبھی پولیس، کبھی افواج پر دہشتگردی کے حملے ہوتے ہیں، اداروں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے، ایک طرف سیاسی و جمہوری بحران ہے، جمہوریت کی جدوجہد کرنےوالے مایوس ہیں، عوام پوچھ رہے ہیں یہ وہی جمہوریت ہے جس کےلئے محترمہ نے شہادت قبول کی تھی،سابق وزیر خارجہ نے کہا معاشرے میں اتنی نفرت، تقسیم پہلے نہیں دیکھی تھی، افغانستان کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے، 70، 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگوں سے مطالبہ ہے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، بزرگ سیاست دان انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں، پیپلزپارٹی عوام پر بھروسہ کرتی ہے،الیکشن سے پہلے رزلٹ طے کرنا ہے تو پھر ایسے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ،صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بننے والی حکومت معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو دھرنا دھرنا ہوگا، ملک کا نقصان ہوگا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہالاہورمیں جلسہ کرایاگیا،دو تہائی اکثریت والے کہتے ہیں بات ہوگئی،ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کردے گا، مقابلہ غربت و مہنگائی سے ہے، مہنگائی، غربت، بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عوام کو معلوم ہے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
چیئرمین پی پی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا باقی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں، میاں صاحب کہتے ہیں بڑے بڑے لوگ انویسٹمنٹ کریں گے تو سوال نہیں پوچھا جائے گا، میں سمجھتا ہوں بڑے بڑے لوگوں سے نہ پوچھنا مناسب طریقہ نہیں ،ہر کوئی بڑی بڑی باتیں کر رہا ہے، جو کہتا تھا ہر کسی کو جیل بھیجوں گا بے چارہ خود جیل میں ہے، شاید وہ جیل میں کوئی سبق سیکھے گا، جب حکومت میں ہوتے ہیں تو ان کےلئے ایوب خان سے بہتر نہیں ہوتا، جب حکومت سے نکل آتے ہیں تو بھٹو بن جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا ایک جیل والے سے دوسرا کہتا ہے بات ہو گئی دوتہائی اکثریت ہو گی یہ وہی لوگ ہیں جو پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن میں کہتے تھے 15 سیٹیں جیب میں ہیں باقی 3 سیٹوں پر مقابلہ ہوگا، لاہور میں جلسہ کرایا گیا وہ دوتہائی اکثریت کی باتیں کر رہے ہیں، بہتر ہو گا الیکشن ہونے دیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں،بلدیاتی و ضمنی الیکشن میں ڈر کر بھاگنے والوں کو عوام ایسا جواب دیں گے نسلوں تک یاد رہے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















