ساہیوال (بےورو رپورٹ) ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ساہیوال ڈویژن سب سے آگے، ڈویژن بھر میں گزشتہ روز وہیکل فری ڈے منایا گیا۔ یہ دن کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر منایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز تمام افسران پیدل یا سائیکل پر اپنے اپنے دفاتر پہنچے، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگراور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ پیدل کمشنر آفس پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ وہیکل فری دن منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے عوام کو آگہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نوع انسانی کی بقاءکیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے اور پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں عوام سے اپیل کی کہ معاشرے کا ہر فردماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
ماحولیاتی آلودگی نوع انسانی کی بقاءکیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے: کمشنر ساہیوال



















