قصور:‘ سیوریج اور کیمیکل کے زہریلے پانی سے کاشت سبزیاں تلف

قصور( مہر حسن حسین)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات‘ سیوریج اور کیمیکل کے زہریلے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف ایکشن‘ایکڑ رقبہ پر کاشت فصل کو ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصورکی فوڈ سیفٹی ٹیم کا سیوریج اور کیمیکل کے زہریلے پانی سے کاشت سبزیوں کے خلاف ایکشن‘2ایکڑ رقبہ پر کاشت فصل کو ہل چلا کر تلف کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور کے نواحی گاوں نظام پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے سیوریج کے گندے اور کیمیکل سے ملے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کو چیک کیا اور 2 ایکڑ رقبہ پر کاشت فصل کو ہل چلا کر تلف کر کے عوام الناس کو مضر صحت بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز عوام الناس کو سیف فوڈ مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی راوعبیدالرحمن نے کہا سیوریج کے گندے اور کیمیکل ملے پانی سے کاشت سبزیوں کو منڈیوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کا استعمال موذی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہیں۔ کھیت سے منڈیوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔عوام الناس اپنے ارد گرد ایسے تمام صحت دشمن عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔