اوکاڑہ کے محکمہ اکاﺅنٹ آفس میں کرپشن کی انتہا

اوکاڑہ (مرزا اسرار بیگ)محکمہ اکاونٹ آفس میں کرپشن کی انتہا، کرپشن کنگ میکرڈی او اے نے آتے ہی ریٹ بڑھادیئے، اکاونٹ ڈی او اے نے سرکاری ملازمین و افسران کی چیخیں نکلوا دیں۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشارت قدیر نے چارج لینے کے بعد تمام سٹاف کی میٹنگ کی، میٹنگ میں مرضی کے بغیر نکلنے، باہر جانے اور فائلوں کو ٹیبل پر رکھنے کی اندرونی وجوہات کو متعارف کروایا، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بشارت قدیر نے شروع شروع میں نرم رویہ رکھا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے کرپشن کا نظام تبدیل کردیا، کمیشن ریٹ کو بڑھا کر سرکاری ملازمین اور افسران کو پریشان کردیا۔

ڈی او اے اگر ایسے رشوت خور کو معطل یا ٹرانسفر نہ کیا گیا تو سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی، کرپشن رشوت خوری کرنے پر ڈی او اے کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون ہی نہیں سنا، اکاونٹ آفس کی لو سٹوری پر گزشتہ روز صحافیوں نے سرکاری ملازمین سے ملاقات کرکے حقائق پوچھے تو انہوں نے بشارت قدیر کو ناپسندیدہ، کرپٹ، بدعنوان افسرقرار دیا۔