فیروز والہ:سموگ کا باعث بننے والوں کوبھاری جرمانے

فیروز والہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ محمد جمیل نے سموگ کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کردیں اینٹی سموگ مہم کے دوران دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹوں اور دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد فیکٹریوں اینٹوں کے بھٹوں اور دھان کی باقیات جلانے والوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ جمیل پنجاب حکومت کے ویڑن کے مطابق اینٹی سموگ مہم کیلئے متحرک ہوگئے اس دوران انہوں نے فیکٹریوں ،اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ کیا اور دھواں چھوڑ کر سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو بھاری جرمانے کئے جبکہ متعدد کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے

محمد جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام سے اپیل ہے کہ اینٹی سموگ مہم کے دوران تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اینٹوں کے بھٹوں اور دھان کی باقیات کو جلانے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ سموگ کے خاتمے میں مدد مل سکے۔