گوجرانوالہ:انتظامی افسران محکموں سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے سسٹم کا حصہ بن گئے

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور اعلی افسران محکمہ جات سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے اس کرپٹ سسٹم کا حصہ بن کر رہ گے، میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں کئی بار اعلی افسران کو باور کروایا گیا جس کے برعکس افسران نے ایکشن لینے کی بجائے اس کرپٹ سسٹم کو ہی اپنا لیا۔

میونسپل کارپوریشن میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر سبحان اور اس کے پرائیوٹ اہلکاروں کی لوٹ مار دھڑلے سے جاری۔مذکورہ انسپکٹرز کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن بھی کرپشن کا گڑھ بن گیا ۔میونسپل پلاننگ آفیسر کی سرپرستی یاپشت پناہی جگہ جگہ غیرقانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری،سرکاری خزانے کو کنورجن،کمرشل فیس اور بلڈنگ فیس کی مدمیں کروڑوں روپے کاٹیکہ لگا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر سبحان نے مبینہ طورپر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کابازار گرم کرتے ہوئے غیرقانونی بلڈنگز کی مدمیں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا دیا۔ مذکورہ بلڈنگ انسپکٹر کے علاقہ معافی والا چوک پنڈی بائپاس روڈ ، کشمیر روڈ،جناح روڈ ،کنگنی والا اور سیالکوٹ روڈ کے دونوں اطراف میں سینکٹروں غیرقانونی کمرشل بلڈنگ پلازے،مارکیٹس،میرج ہالز ،سکول ،کالج وغیرہ تعمیرکرائے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں کمرشل بلڈنگز بھاری رشوت کے عوض تعمیرہو رہی ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے پہلے بھی موزکورہ بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف متعدد شکایات ہونے کے باوجود بااثرہونے کی بنا پر اسکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہو سکی ۔ مذکورہ بلڈنگ انسپکٹر کو سی او کارپوریشن کی سرپرستی میں بلڈنگ انسپکٹر اور پرائیویٹ اہلکاروں سے ملکر غیرقانونی تعمیرات کرنےوالوں سے بھاری دیہاڈیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ سرکاری خزانے میں نمک کے برابرفیس جمع کرواتے ہوئے سب اچھے کی رپوٹ کی جارہی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب بلڈنگ انسپکٹر نے اپناپرائیویٹ آفس بنارکھاہے جہاں پر رشوت لیکرنقشہ منظوری تک کی مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔سیاسی و سماجی حلقوں کی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے اپیل کی ہے بلڈنگ انسپکٹر سبحان کےخلاف انکوائری کرتے ہوئے محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی صورت میں معطل کیا جائے اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔