سرگودھا:قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین مقدمات میں 23 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودہا(سحر محمود اعوان) قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین مقدمات میں 23 سال سے مطلوب اشتہاری مجرم سرگودھا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔جس کو گرفتار کر کے حافظ آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو مصروف تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں انچارج محافظ اسکواڈ ٹیم کے ہمراہ معمول پر تھے جنہوں نے مشکوک ہونے پر حافظ آباد پولیس کو قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں 23 سال سے مطلوب
اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ 23 سال سے روپوش اور ضلع بدری کی زندگی گزار رہا تھا جس کو گزشتہ روزسرگودھا پولیس نے بعد از قانونی کاروائی حافظ آباد پولیس کے حوالے کر دیا جو مصروف تفتیش ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ مجرم جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔انہوں نے بہترین اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر انچارج محافظ اسکواڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔