فیصل آباد میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ کھل گئے،ضلعی انتظامیہ بے بس

فیصل آباد ( اشفاق مغل) سول ڈیفنس کی کھلے پٹرول سلنڈر ری فلنگ والوں کے خلاف کارروائیاں بند ہونے سے جگہ جگہ منی پٹرول پمپ کھلا پٹرول جوکہ ناقص کم پیمانے متعلقہ چوکی تھانے کی ملت بھگت سے ہر چوک گلی بازار طارق آباد ، جھرہ روڈ ،ڈی ٹائپ کالونی ،سمندری روڈ ،جڑانوالہ روڈ ،ستیانہ روڈ ،جھنگ روڈ ، غلام محمد آباد سمیت پورے شہر میں کھلے پٹرول کی فروخت سرعام جاری ہے جبکہ راجباہ سرراہ روڈ ،طارق آباد سمیت جگہ جگہ سلنڈر ری فلنگ والے رہائشی علاقوں میں خطرناک ری فلنگ کرکے ضلعی انتظامیہ کی بے بسی سول ڈیفنس اور متعلقہ تھانہ جات کی چاندی کرا رہے ہیں ۔

آئے روز سلنڈر دھماکوں حادثات جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں جبکہ موٹر وے پر ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیاں آئے روز حادثات کا باعث بن رہی ہیں ۔کوئی سبق انتظامیہ نہیں لے رہی ۔الٹا اپنے ریٹ بڑھا کر خطرناک کاروبار کو شیلٹر فراہم کر رہے ہیں جس کے باعث شہر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے ۔