ملک کو انتقامی سیاست نہیں،قومی یکجہتی و مفاہمت کی ضرورت ہے،شجاعت

لاہور (اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاہے عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔

اپنے بیان میں چودھری شجاعت نے کہانواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، ملک کو قومی یکجہتی و مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

سربراہ ق لیگ نے کہا ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے،ملک کو انتقامی سیاست نہیں ،مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، لوگوں کو ریلیف و قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔