بہاولپور(بیورورپورٹ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے جامعات معاشرے کا روشن چہرہ ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، جامعات روایتی تدریس کےساتھ ساتھ ادبی اور سماجی خدمات بھی سرانجام دیتی ہیں اور ان سے وابستہ شخصیات کی سرپرستی کرتی ہیں، یہ عمل انتہائی خوش آئند ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی دو نامور شخصیات کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری عطا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے خصوصی کانووکیشن 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا بہاولپور سرسبزباغات، کتب خانوں اور عظیم تعلیمی اداروں کا مرکز اور قومی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے، یہاں کے تعلیمی اداروں نے بہترین ماہر تعلیم، ادیب و شاعر، کھلاڑی اور سائنس دان پیدا کیے ہیں جنہوں نے قومی و عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،اس موقع پر شفیع شاکر شجاع آبادی اور جاوید چودھری کو گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ساتھ اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری عطا کی۔
جامعات معاشرے کا روشن چہرہ،ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے،گورنر پنجاب



















