عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث 28 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

کیس پر سماعت سول جج مرید عباس نے کی، بیرسٹرسلمان صفدر مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

جج مرید عباس نے کہا 2 دسمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ، ہفتے کے روز سماعت رکھ لیتا ہوں، ہفتے کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ چھٹی ہوتی ہے، ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتا کیونکہ باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں،بعدازاںعدالت نے وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔