رینالہ خورد شہر میں بھکاریوں کے گینگ متحرک، شہری شدید مشکلات کا شکار

رینالہ خورد( عثمان جاوید)رینالہ شہر بھر میں بھکاریوں کے گینگ متحرک، کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والوں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، تفصیلات کے مطابق رینالہ شہر بھر میں بھکاریوں کے گینگ متحرک ہوگئے، بھکاریوں نے گرفتاری کے خوف اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے بچنے کے لیے معصوم بچوں کے ہاتھوں میں بیچنے کے لیے مختلف اشیا تھما دی جو کہ بیچنے کی بجائے صرف ہاتھوں میں دکھاوے کے لیے رکھی جاتی ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور چوراہوں میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، انسداد گداگری کے خاتمے کا مربوط نظام نہ ہونے کے باعث بھکاریوں کے گینگ بن چکے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر صبح سے رات تک مخصوص مقامات پر بیٹھ جاتے ہیں اور شہریوں کو آتے جاتے اور بیٹھے دیکھ کر مختلف طریقوں سے پیسے نکلواتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے، شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی کہ رینالہ شہر سے گداگری کا خاتمہ کیا جائے اور شہر کو پر سکون بنایا جائے۔