قصور:لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں، شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس ناکام


قصور (مہر حسن حسین)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔


پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں ناکہ زن ڈاکوﺅں نے سلمان سمیت 10کے قریب راہ گیروں سے ہزاروں روپے نقدی 8موبائل فون چھین لیے۔ بائی پاس رسول پور کے قریب سے بھسر پورہ کے رہائشی جمیل احمد سے دس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون۔حاجی فرید روڈ قصور سے کوٹ فتح باز خاں قصور کے رہائشی محمد عبداللہ سے 43000روپے نقدی اور موبائل فون ۔جونیکی کے نزدیک سے آس محمد میو سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون۔ ڈھولن ہٹھاڑ کے قریب سے خرم ہٹھاڑ کے رہائشی محمد شفیق کمبوہ سے نقدی موبائل فون موٹر سائیکل چھین لی۔ پنڈت والی صدر پھول نگر کے قریب سے کوٹ ارجن سنگھ والا کے رہائشی شکیل احمد سے 40000روپے نقدی ۔ریفر ٹیکسٹائل ملز صدر پھول نگر کے قریب سے فتح والا کے رہائشی عبدالحفیط سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ، موٹر سائیکل۔روہی نالہ راﺅ خانوالہ کے قریب سے ذیشان ولد نصر و خاں میو سے 18000روپے نقدی ، موبائل فون ، موٹر سائیکل ڈاکوﺅں نے چھین لیے۔

راجہ جنگ کے قریب سے نا معلوم چوروں نے محمد اقبال کی 80000روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی۔ کنگن پور سے نا معلوم چوروں نے محمد اکرم میو کے گھر سے 2تولہ طلائی زیورات ، ایک تولہ چاندی ، 30000روپے چوری کرلیے۔ ٹبی کمبوواں والی قصور سے نا معلوم چوروں نے انجم سہیل کی فرنیچر کی دکان سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی دو لاکھ روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی۔ بستی چراغ شاہ قصور سے نا معلوم چور ریاست علی کی موٹر سائیکل ،زم زم میڈیکل سٹور کے قریب سے کوٹ فتح باز کے رہائشی اشفاق کی موٹر سائیکل بلال مسجد راجہ جنگ کے قریب سے کُلے والا کے رہائشی محمد رمضان کی موٹر سائیکل آرائیاں والا سے محمد ارشاد کی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔