سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے، ڈپٹی کمشنر نارووال

نارووال(بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا گوردوارہ صاحب کرتارپور کا دورہ۔ڈپٹی سیکرٹری پی۔ایم۔یو سیف اللہ کھوکھر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور گوردوارہ صاحب کا وزٹ گرایا۔

ڈی سی نے گوردوارہ صاحب میں جاری دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔گوردوارہ صاحب کے ہیڈ گیانی سردار گوبند سنگھ کی جانب سے مہمانوں کو سروپا صاحب پہنایا اور کرپان گفٹ کی۔بعد ازاں ڈی۔سی صاحب کو زیرو لائن اور امیگریشن ٹرمینل کا بھی وزٹ کروایا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا بلاشبہ پی ایم یو انتظامیہ کی جانب سے گوردوارہ صاحب کرتارپور کی مینجمنٹ اور یہاں آنے والے مہمانوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ھوئے بہترین سروسز مہیا کی جارہی ہیں۔

گوردوارہ صاحب کی خدمت اور یاتریوں کی سیفٹی،سکیورٹی یا کسی بھی قسم کی خدمت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔پی ایم یو کو اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی انجام دہی کے لئے ہر قسم کی مدد مہیا کرنے کے لئے ہم حاضر ہیں۔چاہتے ہیں گوردوارہ صاحب کرتارپور آنے والے یاتری اور وزٹرز کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ آئے۔