پی ٹی آئی رہنما علی نوازاعوان اور عامرڈوگر مانسہرہ سے گرفتار

مانسہرہ(مشرق نیوز)پی ٹی آئی رہنماﺅں علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدرکی رہائشگاہ پر موجود تھے، رضا خان ، کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

رضاخان کے کزن نے کہاسادہ کپڑوں میں ملبوس 2درجن اہلکاروں نے علی نوازاعوان،عامر ڈومر سمیت4افراد کو پکڑا اور ساتھ لے گئے۔