اسلام آباد (بیورورپورٹ)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ن لیگ کے گورنر ہاﺅس پنجاب میں اجلاس الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاگورنر ہاﺅس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں ، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے، پی پی رہنما نے کہاپنجاب میں مسلم لیگ (ن )کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاﺅس کا استعمال کیا جا رہا ہے،عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے ،اعلان 8 فروری کو ہوگا ۔
ن لیگ کے گورنر ہاﺅس میں اجلاس سوالیہ نشان ہیں، پیپلز پارٹی



















