9مئی ٹولے کو مائنس کرکے پی ٹی آئی سے بات کیلئے تیار ہیں،رانا ثنا

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ ومرکزی رہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہاہے 9مئی ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں،نوازشریف جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے ،کوئی قانون رکاوٹ نہیں، مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں ”دوائی “مل رہی ہے، نوازشریف جلد چودھری شجاعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے پورا حق حاصل ہے لاہور کے وزیر اعظم کاراستہ روکیںاور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کےلئے راستہ ہموار کریں۔

ماڈل ٹاﺅن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا شاہد خاقان عباسی بھائی اور بڑے بیباک انسان ہیں ، ناراض نہیں ،سیاسی کارکن کو اپنی سوچ رکھنے کا حاصل ہونا چاہیے ، پارٹی جب بھی چاہے اور جیسا بھی چاہے وہ پارٹی کےساتھ تعاون کریں گے،سابق وزیر نے کہا پنجاب میں امیدواروں کی سلیکشن چوائس کا مسئلہ درپیش ہے کیونکہ امیدواروں کی کمی نہیں،تمام حلقوں میں تگڑے امیدوار کھڑے کریں گے، فرح گوگی ہو یا کوئی اوربیرون ملک سے لانے کےلئے پروسیجر ہے ادارے ومتعلقہ تحقیقاتی ایجنسیز اپنی کوشش کر رہی ہیں اور امید ہے وطن واپس لایا جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں دستیاب سہولتوں کے سوال میںرانا ثنا نے کہاپی ٹی آئی چیئرمین کو 8کی بجائے 10کمرے دیں،اونٹنی کے دودھ کےساتھ شہد دیں ،ہرن کا گوشت دیں دیسی مرغی دیں کوئی اعتراض نہیں ،کسی بھی جیل میں قید بندے کےخلاف ذہن نہیں رکھتے ادویات ، گھر کا کھانا بند کرو ،کمرے سے ائیر کنڈیشنڈ اتار دو ،سابق وفاقی وزیر نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں،ملک تبھی بحران سے نکلے گا جب سب ملکر چلیں گے،فرح گوگی کی کرپشن دو جمع دو چار والا معاملہ ہے ،ایک سال پہلے تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھے تھے۔