لاہور (قمر عباس) واسا شالیمار ٹاﺅن کی سب ڈویژن شادباغ میں کلورین چوری کرکے فروخت کرنے والے ریکٹ کا سرغنہ سیور مین سرور نت عرصہ دراز سے دو ٹاﺅنز کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہزاروں لیٹر کلورین کی چوری میں ملوث، قریبی رشتہ دار بھی جرائم شامل، کلورین سٹور سے اضافی آف دی ریکارڈ کلورین کے حصول کا انکشاف ،ٹیوب ویلز سے شہریوں کو مضرصحت پانی کی فراہمی، ایکسین شادباغ کا کلورین چور کو معطل کرنے کے احکامات حفیہ ذاتی ڈرائیور کو کلورین کے حصول کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے سات لاکھ سے زائد لاہوریوں کو پانی کی فراہمی کی خاطر 622 کے قریب ٹیوب ویلز نصب کر رکھے ہیں جس میں پانی کو مختلف غیر ضروری انسانی جان کو نقصان پہنچانے والے جر اثیم کے خاتمہ کی خاطر کلورین کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے واسا انتظامیہ کی جانب سے سالانہ 10کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں تاکہ لاہوریوں کو جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ذرائع کے مطابق شہر بھر میں کلورین کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے اور چوری کرکے فروخت کرکے ذاتی آمدنی حاصل کی جا رہی ہے۔ کلورین کے استعمال میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو ٹیوب ویلز سے فراہم کیا جانے والا پانی مضر صحت ہے جس سے انسانی جان کے ضیاع کے اسباب پیدا ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں شالیمار ٹاﺅن کی سب ڈویژن شادباغ کے سیور مین سرور نت اور ان کے قریبی رشتہ دار کی جانب سے کلورین کی چوری کرکے فروخت کرنے کا واقع پیش آیا جس میں محکمے کی 1500 لیٹر کلورین چوری کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرور نت کی جانب سے کلورین سٹور انتظامیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے ملی بھگت کرکے اضافی مقدار میں کلورین حاصل کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سرور نت ریکٹ کا سرغنہ کا کلورین کی خریدو فروخت میں شالیمار اور راوی ٹاﺅن کے ملازمین شامل ہیں اس میں راوی ٹاﺅن کی سب ڈویژن داتا نگر ،مصری شاہ اور شالیمار ٹاﺅن کی سب ڈویژن شادباغ اور گجر پورہ شامل ہیں اور چوری کی کلورین کو فروخت کرنے کی خاطر مبینہ طور پر اس ریکٹ کا دوسرا گروپ سرگرم ہوکر چوری کی کلورین فیروز پور روڈ پر قائم کیمیکل سٹور پر فروخت کرکے ذاتی آمدنی حاصل کی جا رہی ہے جو کہ سب ڈویژنز کی کلورین ہے جبکہ مبینہ طور پر عرصہ پانچ سال سے ذائد عرصہ سے سرور نت اور کلورین سٹور کے ذمہ دار سے آف دا ریکارڈ کلورین حاصل کرتے ہوئے فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کلورین چوری کو قانونی شکل دینے کی خاطر کلورین سٹور کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایکسین شاد باغ کی جانب سے سیور مین سرور کو معطل کرکے احکامات کو خفیہ رکھا ہوا ہے تاکہ سیاسی فائدہ پہنچ سکے۔ ذاتی سرکاری ڈرائیور کو کلورین کے حصول کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جو کہ سرور نٹ کلورین چور ی کرنے والے کا سگا بھتیجا ہے۔ اسی معاملہ پر تعینات کیا گیا ہے واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ کلورین چوری میں ملوث کسی بھی افسر یا ملازم کو معاف نہیں کیا جائے گا ذمہ دار کا انکوائری میں تعین ہونے کے بعد سخت کارروائی کی جائےگی۔ کلورین کے استعمال کا معاملہ براہ راست شہریوں کی جان کی حفاظت سے ہے ۔
واسا شالیمار ٹاﺅن سب ڈویژن شادباغ ، کلورین چوری میں سرغنہ سرور نت کیساتھ ٹاﺅن ملازمین، رشتہ دار بھی شریک



















