صدر،وزیراعظم،وزرا،عوامی عہدیداروں کا انتخابی مہم میں حصہ لینا ممنوع،ضابطہ اخلاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر،وزیراعظم،وزرا،عوامی عہدیداروں کا انتخابی مہم میں حصہ لینا ممنوع،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا، عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے،مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلاسکیں گے، ترقیاتی سکیموں کے اعلانات ، عدلیہ،نظریہ پاکستان کےخلاف گفتگو، مہم پر پابندی ہوگی،ذرائع کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا سیاسی جماعتیں ،امیدوار رشوت،تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی،جلسے،جلوسوں ،عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانا منع ہوگا،سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی، سرکاری و سائل کے انتخابی مہم میں استعمال پر پابندی ،کار ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی،الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہوگا،سرکاری املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانا ممنوع ہوگا۔