کندیاں (سعید عابد) محکمہ فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے کندیاں کے مختلف محلہ جات میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت عروج پر پہنچ چکی ھے انسانی صحت و انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد نے کافی عرصہ سے یہ گھناو¿نا دھندہ شروع کر رکھا ھے کئی کئی ایکڑ پر گٹروں کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کر کے سرعام مارکیٹوں اور بازاروں میں فروخت کی جانے لگی ہیں۔
مقامی و تحصیل انتظامیہ سمیت محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی ، اے سی پپلاں اور محکمہ فوڈ اتھارٹی میانوالی کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کندیاں:سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت،شہری موذی امراض کا شکار



















