حافظ آباد(قمر عباس)حافظ آباد کے علی پورروڈ پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروویمن کے سامنے نکاسی آب کے نالہ کی مسلسل بندش سے شاہراہ پر گندہ پانی کھڑا ہونا معمول بن گیا۔ ہمہ وقت گندے پانی کھڑا رہنے سے کالج میں آنے جانے والی ہزاروں طالبات بھی پریشان ہوکر رہ گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے۔
علی پورروڈ پر دفتر ٹیلی فون ایکسچینج سے لیکر گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن سکول تک نکاسی آب کا نالہ آئے روز مویشیوں کے گوبراور گندگی وغلاظت سے بھرارہنے سے پوری سڑک پرگندگی وغلاظت پھیلانے کا باعث بنا رہتا ہے، جس سے نہ صرف سڑک پرہمہ وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے بلکہ مذکورہ شاہراہ سے گزرنے والے ہزاروں راہگیروں اور کالج وسکول کی طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ علاقہ مکینوں کے علاوہ طالبات اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شاہراہ کا اچانک دورہ کرکے یہاں پر صفائی ستھرائی کے احکامات صادرکئے جائیں۔
حافظ آباد: گریجویٹ کالج فار ویمن کے سامنے کھڑا سیوریج کا پانی طالبات کیلئے درد سر



















