فیصل آباد(بیورورپورٹ)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے ''ہیلمٹ پہناﺅ، زندگی بچاو'' مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں تمام سیکٹرز کی حدود میں واقع مین چوکوں پرسٹی ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی وانجمن تاجران کے تعاون سے ہیلمٹ سٹالزقائم گئے ہیں جہاں شہریوں اور دیگر روڈ یوزرز کے لیے معیاری،سیفٹی ہیلمٹس ارزاں اور رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔تمام سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی آگاہی دی اور موقع پر ہیلمٹ پہنائے بھی گئے۔
چیف ٹریفک آفیسرمقصود احمد لون نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ''زیرو ٹالرنس پالیسی'' پر عمل کر رہی ہے تاہم ہمارا بنیادی مقصد چالاننگ نہیں بلکہ روڈ یوزرز کی قیمتی زندگیاں بچانا ہے۔شہریوں سے التماس ہے کہ وہ دوران سفر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔ہیلمٹ کے استعمال سے نہ صرف ہیڈ انجری بلکہ سموگ سے پیدا ہونے والی آنکھوں،سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب'' ہیلمٹ پہناﺅ ، زندگی بچاو ''مہم کو مل کر کامیاب بنائیں اور مہذب،قانون پسند محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
فیصل آباد میں ہیلمٹ پہناﺅ، زندگی بچاو مہم کا باقاعدہ آغاز



















