اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سیاسی مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے پولیٹیکل انگیجمنٹ کمیٹی قائم کردی،کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط اور بات چیت کرے گی۔
سینیٹر علی ظفر ،ہمایوں مہمند ،علی خان اور علی اصغرکو کمیٹی کارکن مقرر کردیا گیا،مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے پولیٹیکل انگیجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،پی ٹی آئی نے کہاسیاسی مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی۔
مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کی کمیٹی قائم



















