ساہیوال(بےورورپورٹ)ماہ اکتوبر میں ساہیوال ریجنل پولیس کی اطمینان بخش کارکردگی،ڈکیت گینگز کے69ارکان گرفتار کر کے ان سے 15کروڑ29لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بر آمد،1کلو ہیروئن اور5من سے زائد چرس بھی بر آمد کی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈی آئی جی محبوب رشید نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن پولیس کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش رہی،جائے وقوعہ پر پولیس کے فوری پہنچنے کی پالیسی نتیجہ خیز ثابت ہوئی جس کی روشنی میں ٹھوس شواہد کی دستیابی کے بعد پولیس نے متعدد بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے69ارکان کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر چھینا جانے والا 15کروڑ29لاکھ15ہزار4سو روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا،جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
آر پی او محبوب رشید نے بتایا کہ پولیس نے ماہ اکتوبر کے دوران منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم بھی خاصی نتیجہ خیز رہی،جس کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی5من 26کلو چرس 1کلو ہیروئن 5ہزار28لیٹر شراب بر آمد کی۔پولیس نے گزشتہ مہینے 915خطرناک اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے۔آر پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومان کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں عوام دوست پولیسنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ساہیوال پولیس کی کارروائیاں:ڈکیت گینگز کے69ارکان گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد



















