الہ آباد (عنصر جاوید)کنگن پور پولیس قبضہ گروپ میں شامل، سیاسی پریشر یا نوٹوں کی چمک شاملاٹ دیہہ پر تقریباً 50 سال سے رہائش پذیر اہل خانہ کو پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور محنت کش غلام حیدر کو گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ درج کر لیا،40 گھنٹے سے پولیس کی بھاری نفری گھر اور حویلی مویشیاں پر قابض ہے۔
نواحی گاو¿ں ٹھٹھی ہندواں کے رہائشی غلام حیدر کی بیوی کو 2017 میں شبیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جس پر مقدمہ نمبری 338/17 بجرم 324 درج ہوا جس کی بعد ازاں معززین علاقہ نے مسجد میں بیٹھ کر صلح کرا دی ،غلام حیدر نے شاملاٹ دیہہ پر 50 سال سے 4مرلہ میں رہائشی مکان اور اور تقریباً 6 مرلہ پر مویشیوں کی حویلی بنا رکھی تھی، غلام حیدر نے نواحی گاوں ملا فتیانہ میں زرعی اراضی ٹھیکہ پر لی اور وہاں کاشتکاری کےلئے عارضی رہائش اور مویشی شفٹ کر دئیے، شبیر وغیرہ نے غلام حیدر کی غیر موجودگی میں گھر اور حویلی مویشیاں پر قبضہ کر کے سامان وغیرہ بھی چوری کر لیا جس پر14ستمبر کو غلام حیدر نے شبیر وغیرہ کےخلاف مقدمہ نمبری 884/23 درج کرایا۔
پولیس کنگن پور نے غلام حیدر سے چائے پانی لیکر دونوں حویلیوں کا قبضہ بھی غلام حیدر کو لیکر دیدیا لیکن کچھ دنوں بعد پولیس کنگن پور نے ساز باز ہو کر شبیر کو قبضہ دینے کی کوشش کی اور سائل کو گھر سے نکال دیا، شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او قصور انصاف فراہم کریں،چوکی انچارج شامکوٹ حاجی احمد علی نے اپنے موقف میں بتایا کہ مجھے کسی بات کا علم نہیں اعلیٰ افسران سے موقف لیں
الہ آباد:پولیس قبضہ گروپ کی سرپرست،حویلی پر قبضہ،خواتین ،بچوں پر تشدد



















