نوٹس معطل،عدالت نے اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کیخلاف کارروائی سے روکدیا

راولپنڈی(بیورورپورٹ)نوٹس معطل،عدالت نے اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کیخلاف کارروائی سے روکدیا۔

جسٹس مرزا وقاص روف نے درخواست پرسماعت کی،وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا فواد چودھری پر زمینوں پر نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کےخلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا اوراینٹی کرپشن، ڈی سی چکوال، اے سی پنڈدادن خان کو 8 نومبر کو طلب کر لیا۔