اوکاڑہ(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انجمن اساتذہ پاکستان کے عہدیداران و اراکین نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے نئے سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا سے ملاقات کی اور انکو اوکاڑہ تعینات ہونے پر مبارکباد دی.صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع اوکاڑہ چوہدری سرورنے وفد کی جانب سے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا یقین دلایا۔
سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا نے تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اورانہوں نے کہا کہ بچوں کو اسلامی تعلیمات پرزوردیں نماز درودشریف اورقرآن پاک کی روزانہ تلاوت پر بھی زور دیا کلاس میں صبح بچوں کو درود شریف لازمی پڑھائیں اور کلاس روم میں فلیکس بناکر آویزاں بھی کریں طلبائ کی کردار سازی بھی کریں اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق طلباءکو بتائیں آخر میں ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کی دعا کی اس موقع پرجنرل سیکرٹری عبدالستارلودھی، انفارمیشن سیکرٹری علی اسد شیخ کےعلاوہ دیگرعہدیداران نے بھی اس موقع پر موجود تھے
اوکاڑہ:انجمن اساتذہ کے عہدیداروں کی CEOایجوکیشن سے ملاقات



















