چیچہ وطنی شہر پر بھکاریوں کی یلغار، دکاندار اور خریدار شدید پریشانی کا شکار

چیچہ وطنی(سلطان مصطفائی)بھکاریوں کی شہر پر یلغار،دکاندار پریشان، چیچہ وطنی شہر میں سینکڑوں بھکاری جن میں نوجوان لڑکیاں شامل ہیں بازاروں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔

خریداری کیلئے آئی ہوئیں خواتین و افراد بھکاریوں کی یلغار سے پریشان ہو گئے ہیںاور دکاندار بھی تنگ ہو چکے ہیں، بازاروں میں نوجوان لڑکیاں نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر بھکاری محلوں میں بھی بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں، بھکاریوں کی آڑ میں ڈکیتی اور چوری جیسی وارداتیں ہو چکی ہیں،سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔