گوجرانوالہ: ڈی جی پی ایچ اے کا مختلف پارکوں کا دورہ

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ڈی جی پی ایچ اے،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کا شہر کے مختلف علاقوں، پارکس (گلشن اقبال پارک، جناح پارک سیالکوٹ بائپاس، جی ٹی روڈ) کا دورہ، انہوں نے پارکس،گرین بیلٹس، شاہراہوں کی صفائی ستھرائی اور عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پر نافذ کردہ ماحولیاتی آلودگی ایمرجنسی پر آپریشن افسران وعملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی عملہ کو خصوصی ہدایت کریں کہ وہ صفائی ستھرائی کے دوران پانی کا چھڑکاو لازم کریں تاکہ صفائی کے دوران مٹی کے ذرات ہوا میں اڑ کر سموگ کا باعث نہ بنے۔

دورہ کے موقع پر سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری روزہ مرہ زندگی کا اہم ترین جزہے اورگوجرانوالہ شہرکودستیاب وسائل، عملہ صفائی، افسران کی محنت اوربلخصوص شہریوں کی معاونت سے مزیدصاف ستھرابنایا جائے گا۔