ساہیوال (بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر اکرام الحق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے خود میدان عمل ،متعدد بھٹہ خشت کے دورے اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ، چک نمبر 135/9-Lمیں چوہدری برکس کمپنی کے بھٹہ خشت پر بات چیت کرتے ہوئے بھٹہ مالکان پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور کوئی ایسا فیول نہ جلائیں جس سے خطرناک دھواں پیدا ہو کر ماحول خراب کرے۔ انہوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ جلانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بھٹہ مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کو دیکھا -انہو ں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے متعلقہ آفیسر اور ٹھیکیدار سے بات چیت کرتے ہوئے دفاتر کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کام کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دفاتر کو جانے والے راستے کی چوڑائی بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر اکرام الحق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے خود میدان میں نکل آئے



















