گوجرانوالہ:بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید سخت،سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع

گوجرانوالہ (توصیف احمد)گوجرانوالہ سمیت گیپکوریجن بھر میں بجلی چوروں کے گرد گھیرمزید تنگ،سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے اور گرفتاریاں، حالیہ آپریشن کے دوران اب تک پکڑے جانے والے 2574بجلی چوروں20کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو نے بجلی چوروں کو نکیل ڈالنے کے لیے ریجن بھر میں کریک ڈاون مزید تیز کر دیا ، شہر شہر آپریشن کے دوران سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع ،بجلی چوروں کوکروڑوں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ۔

حکومت کے بجلی چوروں کے اعلان جنگ کے بعد 7ستمبر سے اب تک گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد اور نارووال سمیت دیگر علاقوں میںبجلی چوری میں ملوث2574 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے گئے،2531 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور1801کو گرفتار کیا گیا جبکہ بجلی چوروں کو52لاکھ 55ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں20کروڑ74لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردئیے۔