9مئی مقدمات کاٹرائل شروع،81ملزم عدالت طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)9مئی مقدمات کاٹرائل شروع،عدالت نے اعجاز چودھری،محمود الرشید سمیت 81ملزموں کو طلب کرلیا۔

خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں ملزموں کا ٹرائل شروع کرتے ہوئے نامزد افراد کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کیا،گرفتار نہ ہونےوالے ملزموں پرپراسیکیوٹر کو ہدایات لےکر پیش ہونے کا حکم بھی دےدیاگیا۔

جج ارشد جاوید نے مختلف چالانوں پر سماعت کرتے ہوئے اعجاز چودھری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزموں کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا، علاوہ ازیں ن لیگ کا آفس ،گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمات میں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔